پانامہ لیکس پر نہ صرف کمیشن بنے گا بلکہ اس حوالہ سے صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں گی، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ

منگل 19 اپریل 2016 18:58

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر نہ صرف کمیشن بنے گا بلکہ اس حوالہ سے صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں گی، وزیراعظم کے وطن واپسی سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے ایشو پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت میں مصروف ہیں، جلد ہی اس مسئلہ پر اتفاق رائے ہو جائے گا جنہوں نے نہیں تسلیم کرنا ان کا ہمارے پاس حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے جب حکومت سنبھالی تو اس طرح کے واقعات و الزامات لگنے شروع ہو گئے، پانامہ لیکس پر نہ صرف کمیشن بنے گا بلکہ اس مسئلہ پر صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں جن لوگوں نے الزامات لگائے ہیں ان کو ثابت بھی کرنے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :