ملک میں مزید زرعی تحقیقاتی ادارے اور مراکز قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد

منگل 19 اپریل 2016 18:57

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں مزید زرعی تحقیقاتی ادارے اور مراکز قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ ملک میں چھ زرعی تحقیقاتی ادارے موجود ہیں، ملک میں مزید زرعی تحقیقاتی ادارے اور مراکز قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ان میں خیبر پختونخوا، وزیرستان، سندھ، بہاولپور، خوشاب اور چترال میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :