ڈریپ قانون 2012ء کے اجراء سے قبل متبادل ادویات کا شعبہ غیر منضبط تھا

وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ کا ایوان بالا میں جواب

منگل 19 اپریل 2016 18:55

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ ڈریپ قانون 2012ء کے اجراء سے قبل متبادل ادویات کا شعبہ غیر منضبط تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ ہم نے اس قانون کے تحت مارکیٹ سے کچھ آئٹم کے سیمپلز اٹھائے اور ٹیسٹ کروائے تو یہ آئٹمز درست پائے گئے، ان میں کوئی نقصان دہ اشیاء نہیں تھیں۔ ڈریپ قانون 2012ء کے اجراء سے قبل متبادل ادویات کا شعبہ غیر منضبط تھا۔

متعلقہ عنوان :