گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
منگل 19 اپریل 2016 18:51
پشاور۔19اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء )پشاورمیں متعین امریکہ کے قونصل جنرل مسٹرویلیم جے مارٹن اورقونصلیٹ میں اکنامک چیف مس کیتھرین ہاف مین نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کیساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت خطے کی صورتحال اورفاٹامیں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ٹی ڈی پیزکی واپسی کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ قبائلی عوام نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن واستحکام کیلئے قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ان کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور ان کی واپسی اور بحالی میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔(جاری ہے)
گورنر نے ملاقات کے دوران، ان اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جو حکومت خاص طور پر فاٹا میں متاثرین کی باعزت واپسی و بحالی اور تعمیر نوسمیت دیرپابنیادوں پر امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے اٹھارہی ہے اور واضح کیا کہ فاٹا کے عوام کیلئے بہترمستقبل یقینی بنانے کے ضمن میں تمام تر اقدامات ان کی امنگوں کے مطابق اٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فاٹامیں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آچکی ہے اور ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین کی واپسی وبحالی سمیت قبائلی عوام کی سماجی ومعاشی ترقی خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہترسہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.