پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے لاہور میں چھاپے‘گرانفروشی پر82 گرفتار‘27کو جیل بھجوا دیا گیا

منگل 19 اپریل 2016 18:44

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے803مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر16 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ19,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،51افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر82افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے27افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا، ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :