ایوان بالا میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور نیشنل ہیلتھ سروسز کی مختلف رپورٹیں پیش

منگل 19 اپریل 2016 18:25

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) ایوان بالا میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سے مختلف رپورٹیں پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے بینکوں کے حوالے سے جرائم (خصوصی عدالتیں) ترمیمی بل 2016ء، نصفت شرکت فنڈ (تنسیخ) بل 2016ء، دی بینک نیشنلائزیشن (ترمیمی) بل 2016ء پر کمیٹی کی الگ الگ رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سے دی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (ترمیمی) بل 2016ء پر کمیٹی کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :