آسمانی بجلی گرنے سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق،گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے خودکشی کر لی

منگل 19 اپریل 2016 18:05

رینالہ خورد۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء ) آسمانی بجلی گرنے سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،واقعات کے مطابق شیر گڑھ کے نواح میں آٹھ سالہ علی حسن علی الصبح گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے بری طرح جھلس گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا دوسرے واقعہ میں انوار شہید کالونی کے رہائشی 23سالہ عمر دراز نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اوکاڑہ لیجایا گیا جہاں وہ تین گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گیا۔

متعلقہ عنوان :