قانون نافذکرنیوالے ادارے نے گینگ وارکے اہم کردارریاست بلوچ کو2ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا ،اسلحہ برآمد

منگل 19 اپریل 2016 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) قانون نافذکرنے والے ادارے نے کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم کردار ریاست بلوچ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاہے،گرفتارملزمان کی نشاندہی پر بھاری تعدادمیں اسلحہ اور منشیات بھی برآمدہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس نے لیاری کے علاقےٍ پراناگولیمارمیں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے اہم کردار ریاست بلوچ کو دوساتھیوں سمیت کرفتار کرلیا ہے ۔

ملزم ریاست کی نشاندہی پربڑی تعدادمیں اسلحہ اورمنشیات بھی برآمد کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے منشیات کے اڈے چلا رہا تھا۔ملزم قتل،اقدام قتل،بھتہ خوری اورپولیس مقابلوں میں پولیس کومطلوب تھا۔کارروائی کے دورانٍ ملزم کے ساتھی ساجدبلوچ،جمیل چھانگااورآغافرارہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 60 سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں۔ملزم پولیس افسران اوراہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :