کراچی، وحید مغل کی نشاندھی پر کیماڑی سے 4ملزمان کو گرفتار

منگل 19 اپریل 2016 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) کیماڑی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارروائیوں کے دوران 4ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان فشریز کے ملازم ہیں، کارروائیاں گزشتہ روز گرفتارملزم وحیدمغل کی نشاندھی پر کی گئیں، ملزمان وحیدمغل کے ساتھی ہیں، ملزمان بھتہ خوری اورکنٹینروں کی چوری میں ملوث ہیں۔ یاد رہے کہ وحید مغل کو گزشتہ روز نثار مورائی کی نشاندھی پر گرفتارکیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :