آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں صوبہ بھر میں قائم دیگر ہاؤسنگ سکیموں کے ماتھے کا جومر ہیں‘وزیر کوآپریٹو پنجاب

منگل 19 اپریل 2016 16:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں225 فعال کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں تقریبا2 لاکھ21ہزار سے زائدممبران کو باوقار رہائشی سہولیات فراہم کئے ہوئے ہیں۔محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں صوبہ بھر میں قائم دیگر ہاؤسنگ سکیموں کے ماتھے کا جومر ہیں۔

ان آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ہر قسم کی سہولیات منظم انداز میں رہائشیوں کو فراہم کی گئی ہیں جس کی بنا پر ہر شخص کی دلی تمنا ہوتی ہے کہ ان کا گھر ان سوسائٹیوں میں ہو۔جہا ں ایک ہی چھت تلے ہر قسم کی سہولیات زندگی میسر ہو۔ محکمہ ا مداد باہمی کے زیر اہتمام ہاؤسنگ سو سائٹیز نے قیام پاکستان سے قبل ماڈل کو آپریٹو بلڈنگ سوسائٹیز سے شروع ہونے والے اس سفر نے تمام اضلاع میں انتہائی خوبصورت اور محفو ظ سکیمیں بنا کر ممبران کے حوالے کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے حکومت پنجاب کو سٹیمپ ڈیوٹی اور کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں کروڑہا روپے خزانے میں جمع کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے تقریبا 200 کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹوں کو سکینر فراہم کر دئے ہیں راکہ اس کام کی موثر نگرانی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہامحکمہ امداد باہمی اپنی نگرانی میں سو سائٹز کی رجسٹریشن کے بعد ممبرانکے تحفظ کے لئے سوسائٹی انتظا میہ کء سالانہ الیکشن اور آڈٹ اور انسپکشن کا کام انجام دیتا رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :