کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے طالبعلم کی امتحان میں ناکامی پر خود کشی کی کوشش ، دوستوں نے بچا لیا

منگل 19 اپریل 2016 16:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے طالبعلم نے امتحان میں ناکامی پر خود کشی کی کوشش کی تاہم دوستوں نے بروقت پہنچ بچا لیا ۔بتایا گیا ہے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے طالبعلم شکیل احمد کے کسی سبجیکٹ میں کم نمبر آئے جس کے باعث اسے فیل کر دیا گیا ۔ طالبعلم نے متعلقہ پروفیسر سے درخواست کی کہ اس کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے لہٰذا میرے نمبر بڑھا کر مجھے پاس کیا جائے ۔

(جاری ہے)

طالبعلم شکیل نے دھمکی دی کہ ایسا نہ کیا گیا تو وہ خودکشی کر لے گا ۔ انتظامیہ کی جانب سے انکار پر طالبعلم خود کشی کرنے کے لئے پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا تاہم اسکے دوستوں نے بروقت پہنچ کر اسے بچا لیا۔ اس دوران مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اب طالبعلم کے خلاف کارروائی کا بھی امکان ہے ۔شکیل احمد گرین ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ کالج انتظامیہ نے طالبعلم کے والدین کو بھی طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :