وزیر اعظم نے وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا

منگل 19 اپریل 2016 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم بیس اپریل کو لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماوٴں کا اہم اجلاس ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں پاناما لیکس کمیشن کے معاملے پر مشاورت ہو گی۔ وفاقی وزراء اپوزیشن سے ہونے والے رابطوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دینگے۔ وزیراعظم کی قانونی ٹیم تحقیقاتی کمیشن پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیگی۔ وزیراعظم نوازشریف کو تحریک انصاف کے متوقع احتجاجی پروگرام کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔