Live Updates

وزارت داخلہ نے انتظامیہ کو جلسے کیلئے تحریک انصاف سے تحریری معاہدہ کرنے کی ہدایت کردی

منگل 19 اپریل 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) وزارت داخلہ نے انتظامیہ کو جلسے کیلئے تحریک انصاف سے تحریری معاہدہ کرنے کی ہدایت کردی نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ چوبیس اپریل کو ایف نائن پارک میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسہ کے لئے تحریری معاہدہ کیا جائے ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تحریک انصاف کو جلسے کی صورت میں امن وامان ہر صورت یقینی بنانے کی ضمانت دینا ہوگی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جلسے کے شرکاء کو کسی صورت قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائیگا، قانون کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ جلسے کے شرکاء کو ایف نائن پارک تک محدود رکھا جائے گا۔.ذرائع کے مطابق توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراوٴ کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا، کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی ‘ جلسے کے شرکا کو پرامن طور پر منتشر کرنا بھی پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات