وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان 7رکنی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

منگل 19 اپریل 2016 14:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان 7رکنی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے جہاں وہ منشیات سے پیداہونے والے مسائل پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی سیشن میں شرکت کریں گے ‘ وزیر داخلہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ‘ پاکستانی وفد میں سیکرٹری نارکاٹکس کنٹرول اعجاز علی خان،ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکاٹکس فورس میجرجنرل ناصردلاورشاہ،ڈائریکٹر جنرل(ہیڈکوارٹرز) اے این ایف بریگیڈئیرمحمد بشارت طاہر ملک اوراے این ایف کے ڈائریکٹر بین الاقوامی تعاون کرنل ظہیر احمد شامل ہیں۔

جنرل اسمبلی کے خصوصی سیشن میں دنیابھر میں انسداد منشیات کی سرگرمیوں کا احاطہ کیا جائیگا اورمنشیات کے خاتمے کیلئے مربوط کوششوں کا عزم کیا جائییگا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی جنرل اسمبلی کے خصوصی سیشن سے خطاب بھی کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے خصوصی سیشن میں مختلف ممالک کے سربراہان سمیت 40ممالک کے وزرائے داخلہ شرکت کررہے ہیں ‘ جنرل اسمبلی کے صدر موگینزلیکی ٹوفٹ نے میڈیا کو بتایا کہ خصوصی سیشن میں منشیات سے پیدا ہونے والی پیچیدہ صورتحال اورانسداد منشیات کی کوششوں کو مزیدمربوط بنانے پر توجہ دی جائیگی اور اس ضمن میں سفارشات مرتب کی جائیں گی ‘ خصوصی سیشن میں ایک ابتدائی اجلاس اورمختلف شراکت داروں پر مشتمل پانچ اجلاس ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :