پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 94 ارب 3 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 19 اپریل 2016 14:19

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پانی و بجلی ڈویژن ( پاور سیکڑ) کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 94 ارب 3 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کھرب 13 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیر اور زمینی خریداری کے لئے 7 ارب ‘ بلوکی میں 1200 میگا واٹ ایل این جی پاور پلانٹ کے لئے 22ارب 50 کروڑ ‘ حویلی بہادر شاہ میں پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے 22ارب 50 کروڑ ‘ لاہور میں 600 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے لئے ایک ارب 56کروڑ ‘ جامشورو میں ہیسکو کے تعمیراتی کاموں کے لئے 9کروڑ ‘ زرد غلام جان میں 132 کے وی گرڈ کی تعمیر کے لئے 13 کروڑ 17 لاکھ ‘ سوئی گرڈ اسٹیشن کے لئے 4 کروڑ 26لاکھ اور ڈیرہ بگٹی میں بجلی کی تنصیباب کے لئے 7کروڑ 40 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :