لاہور سے دبئی جانے والے طیارے کے پر میں ڈینٹ، سول ایوی ایشن نے پرواز روک لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 اپریل 2016 14:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2016ء) : لاہور سے دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کے طیارے کو سول ایوی ایشن حکام نے پرواز سے روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز766 کو لاہور سے دبئی روانہ ہونا تھا کہ اسے ائیر پورٹ پر ہی روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے کے پروں میں ائیر پریشر کے سبب ڈینٹ پڑ گئے ، طیارے کو پرواز کی اجازت دینا مسافروں کی جان سے کھیلنے کے مترادف ہو گا لہٰذا پرواز کو اڑان کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

متعلقہ عنوان :