مشرف غداری کیس، خصوصی عدالت سیکریٹری داخلہ کی عدم حاضری پر برہم ،جواب مسترد
منگل 19 اپریل 2016 13:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2016ء ) خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر سیکرٹری داخلہ کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے عدم حاضری پر برہمی کااظہار کیا ۔جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب مسترد کردیا۔
عدالت کے استفسار پر جوائنٹ سیکرٹری داخلہ مبارک علی نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ رخصت پر ہیں جس پرجسٹس مظہر عالم میاں خیل نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کیا وجہ ہے کہ ہمارے بلانے کے باوجود وہ چھٹی پر ہیں۔ سیکرٹری داخلہ خود شکائت کنندہ ہیں۔ ان کا رویہ ناقابل سمجھ ہے۔(جاری ہے)
موجودہ صورتحال میں پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا کس کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ سمجھے کہ خصوصی عدالت نے مشرف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا اس لیئے جانے دیا گیا اب جبکہ مشرف باہر جاچکے ہیں توتین سو بیالیس کا بیان سکائپ سے ریکارڈ کیاجاسکتا ہے۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو بعد میں دیکھیں گے، تاہم عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری کو سیکرٹری داخلہ سے رابطہ کرکے آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مشرف کے بیرون ملک جانے کا ذمہ دار کون ہے موجودہ حالات میں کس پر ذمہ داری عائد کریں جس پر پراسیکیوٹر شیخ اکرم نے کہا کہ پرویز مشرف خود بیرون ملک روانگی کے ذمہ دار ہیں۔حکومت نے پرویز مشرف کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی تجویز دی ہے ملزم کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے وفاقی حکومت عدالتی احکام سے آگاہ تھی پھر بھی ملزم بیرون ملک چلا گیا۔ خصوصی عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے سات دن کے اندر جواب طلب کرلیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.