پاکستان واپس جا رہا ہوں، ملک مزید ترقی کرے گا، خوشحالی آئے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف
سمیرا فقیرحسین منگل 19 اپریل 2016 12:27
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف آج وطن واپس لوٹ رہے ہیں اپنی رہائش گاہ سے ائیر پورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اب طبیعت ٹھیک ہے۔ آج پاکستان واپس جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات مزید بہتر ہوں گے پاکستان ترقی کرے گا اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔
پانامہ لیکس سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر جلد کمیشن بھی بن جائے گا۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ کس سے رابطہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ پانامہ لیکس پر مجھ پر کوئی الزام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام دھرنے کی سیاست نہیں چاہتی، اللہ کرے کہ دھرنے والوں کو بھی پاکستان کی ترقی اتنی عزیز ہو جتنی مجھے اور دیگر پاکستانیوں عزیز ہے۔
پاکستانیوں کی اکثریت دھرنوں کی سیاست نہیں چاہتی۔ بھٹو صاحب جب آئے تو ہمارے خاندان کے کارخانے نیشنلائز کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ چند سیاستدان ابھی نابالغ ہیں، میں نہ مانو والی بات نہیں چلے گی ، یہ سیاست نوے کی دہائی میں ہی دفن ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کے ایسے ٹرم آف ریفرنسز تیار کیے جانے چاہئیں جو ان باتوں کا بھی جائزہ لیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.