جمعیت علماء اسلام دیرپائیں کی مجلس شوریٰ کااجلاس

پیر 18 اپریل 2016 22:50

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) جمعیت علما ء اسلام ضلع دیر پا ئیں کی مجلس شو ری کا اجلاس زیر صدار ت ضلعی امیر مولانا زاہد خان ڈسٹر کٹ سیکرٹریٹ واقع بلا مبٹ منعقد ہوا،جس میں مجلس شوری ،مجلس عاملہ ممبران نے شر کت کی ۔اجلاس میں جے یو آئی سوات کے جنرل سیکرٹری زاہد اسحق اور جے ٹی آئی کے نمایندوں نے خصوصی دعوت پر شر یک ہو ئے ۔

(جاری ہے)

بعدا زاں میڈیا بریفنگ دیتے ہو ئے ضلعی تر جمان مولانا مفتی خالد محمود نے مجلس شوری کے فیصلوں کی تفصیلات بتا تے ہو ئے کہا کہ یکم مئی کو سوات میں منعقدہ ملا کنڈڈو یژ ن کی سطح پر عظیم الشان کانفرنس سے مرکزی امیر مولانا فضل الر حمٰن خطاب کر ینگے 5ہزار فضلاء کی دستار بندی کے موقع منعقدہ جلسہ عام میں ضلع دیر پا ئیں سے ہزار وں کار کنان شر کت کر ینگے ،کانفر نس کو ہر لحا ظ سے کا میاب بنانے کے لئے 7کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو کہ تحصیلوں کی سطح پر اجلاس منعقد کر کے کا رکنوں کو تیار کر ئیگی ،اجلاس میں جما عت اسلامی کی جانب سے مبینہ طو ر پر سرکا ری ادارں میں مداخلت کی مذ مت کی گئی جبکہ تحصیل خال کے لئے متفقہ کا بینہ تشکیل دئے دی گئی جس کے مطابق مولانا محمد زیب امیر اخونزادہ ہمایوں سعید جنرل سیکر ٹری چُن لئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :