ریٹائرڈڈرائیورڈی سی آفس کی سابقہ بیوی اوربچوں کے مظالم کیخلاف میرپورخاص میں پریس کانفرنس

پیر 18 اپریل 2016 22:49

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) میرپورخاص پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے ریٹائٹرڈ ڈرائیور ڈی سی آفس محمد بچل نے کہا کہ میں اپنی سابقہ بیو ی اور بچوں کے ساتھ سرکاری کوارٹر میں رہتا تھا میری سابقہ بیوی سنگھار کا کردار مشکوک تھا اور میرا سالا اللہ واریو ، بشیر واریو اور انور نے ملکر میرے بچوں کے ساتھ پروگرام بنایا کہ مجھے ریٹائر منٹ دلوا کر میری ریٹائرمنٹ کی رقم خود ہڑپ کر لیں گے کیونکہ میں بیماری کی وجہ سے بستر مرگ پر پڑا ہوا تھا بعد میں ان کی یہ کوشش تھی کہ رقم لینے کے بعد مجھے جان سے ماردیں اسی وجہ سے میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور اپنے بڑے بیٹے نوید احمد کو لاتعلق کر دیا اور میں نے سرکاری کوارٹر چھوڑ کر اپنے گاؤں میں رہاش اختیار کر لی جب کے جلد بازی کی وجہ سے میری چیک بک اور تمام سامان کوارٹر میں سے میری بیوی اور سالوں نے چوری کر لیا اس ساری صورت حال سے میں نے اپنے افسران کو آگاہ کر دیا بعد میں میری بیوی اور سالوں نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ساتھ ہی مجھے پر تشد د بھی کیا جس کی ایف آئی آر میں نے درج کرائی محمد بچل نے کہا کہ دسمبر 2014میں میری تنخواہ 27ہزار روپے چیک کے زریعے میرے جھوٹے دستخط کر کے میرے سالوں نے نکال لی،جب کے حیدر آباد میں عدالت میں پیشی کے بعد گھر جاتے ہوئے ان لوگوں نے مجھے ایک بار پھر سے تشد د کا نشانہ بنایا جس کی فریاد میں نے تھانے میں درج کرانے کی کوشش کی مگر پولیس کے سب انسپکٹر امام علی شر جو کہ ملا ہو ا تھا اس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا جو کہ بعد میں عدالت کے حکم درج تو کیا گیا مگر اس میں نہ تو قتل کی دھمکیا ں دینے کا کوئی ذکر ہے اور نہ ہی جعل سازی کو کوئی الفاظ شامل ہے انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹر بھی مجھے سے پچاس ہزار رشوت طلب کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے کی درخواستیں اس نے اعلی حکام کو دے رکھی ہیں مگر کسی جگہ سے بھی کو شنوائی نہیں ہو رہی ہے محمد بچل کا کہنا تھا کہ وہ ایک بیمار شخص ہے بستر مرگ پر پڑا ہوا ہے اسے انصاف فراہم کیا جائے ۔