اسسٹنٹ کمشنردالبندین کی جانب سے ساسولی کمیٹی کے سامنے لوکل سرٹیفیکیٹ کی جانچ پڑتال

پیر 18 اپریل 2016 22:47

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) دالبندین اسسٹنٹ کمشنر عبد الرزاق ساسولی نے کمیٹی کے سامنے لوکل سرٹیفکیٹ کا جانچ پڑ تال شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عبد الرزاق ساسولی ،کمیٹی کے ممبران حاجی اسد اللہ غالب ،حاجی محمد آصف ،قمرزئی ،باچا خان ،منظور حسن زئی۔عبد الغفار نوتیزئی ،حاجی کریم بخش قمرزئی ،عبد الطیف ،بابو اسحاق نے گزشتہ روز چاغی کے صدر مقام دالبندین میں لوکل سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال شروع کر دیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبد الرزاق ساسولی کا کہنا تھا ۔انہوں نے کہا جن افراد نے لوکل سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے اگر اس نے اپنی تمام ڈاکومنٹس لوکل ایشو ہونے کے وقت برابر نہیں کیا تھا وہ فوری طور پر اپنی تمام ڈاکومنٹس پیش کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کمیٹی اسے 14دن کا ٹائم دیتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہم تمام لوکل سرٹیفکیٹس کا جانچ پڑتال کر رہے ہیں اور جن لوکل سرٹیفکیٹس مشکوک تھے جن کے قانونی دستاویزات برابر نہیں تھے کمیٹی اسے نوٹس جاری کریگا ۔

کمیٹی نوٹس کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے تو اسکی لوکل سرٹیفکیٹس کو منسوخ کیا جائے گا ۔یاد رہے ضلع چاغی میں بے دریغ غیر مقامی اور افغان مہاجرین کو لوکل سرٹیفکیٹس جاری ہونے کے خلاف ڈسڑکٹ چیئرمین میر داود خان نوتیزئی نے عوامی شکایت پر سخت نوٹس لیا تھا ۔اور اسی کی ہدایت پر سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔جسکو چاغی کے لوگوں نے بھی خیر مقدم کیا تھا کیو نکہ ضلع چاغی میں بے دریغ لوکل سرٹیفکیٹس جاری ہونے کی وجہ سے مقامی نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی مترداف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :