جسٹس سرمد عثمانی کی اہلیہ (ن) لیگ کی رکنیت سے مستعفی

پیر 18 اپریل 2016 22:16

جسٹس سرمد عثمانی کی اہلیہ (ن) لیگ کی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2016ء)پانامہ لیکس کے مجوزہ انکوائری کمیشن پر اپوزیشن کی مخالفت کے بعد کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر )سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ نے مسلم لیگ (ن) کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شرمین عثمانی نے استعفیٰ خواتین ونگ کی صدر نزہت صادق کو بھجوا دیاہے۔

(جاری ہے)

شرمین عثمانی کے رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجہ ان کے شوہرجسٹس سرمد جلال عثمانی کا پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن کا سربراہ ہونا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے جسٹس سرمد کی اہلیہ کی (ن) لیگ سے وابستگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایسا ہونا کمیشن کی رپورٹ پراثرانداز ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاوٴس میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاناما لیکس میں انکشافات کی تحقیقات کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی گئی تھی