مینگورہ کے علاقہ ڈنڈونوقلعہ میں فائرنگ سے نوبیاہتہ دلہن قتل

پیر 18 اپریل 2016 22:14

سوات۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) مینگورہ کے علاقہ ڈنڈونوقلعہ میں فائرنگ سے سات ماہ کی دلہن قتل ،میکے نے قتل جبکہ سسرال نے خودکشی قراردیدی ،پولیس نے بھائی کی رپورٹ پر شوہر کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق خاتون کے بھائی ارشاد علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن مسماة مسرت بی بی کی شادی حضرت عمر ولد محمد ایوب سکنہ ڈنڈونو قلعہ سے انجام ہائی تھی کہ گذشتہ روز ملزم حضرت عمر نے فائرنگ کرکے اس کی بہن کو قتل کردیا ہے جس پر رحیم آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے دوسری جانب ملزم حضرت عمر نے پولیس کو ابتدائی بیان میں کہاہے کہ وہ علی الصبح سویا ہواتھا کہ اس دوران فائرنگ کی آواز ہوئی اور جب دیکھا تو اس کی بیوی نے خودکشی کرلی تھی ،تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :