نوشہرہ میں زیورات کے تنازعہ پر سسر نے باپ اوربھائیوں کے ساتھ مل کر داماد کو قتل کردیا

پیر 18 اپریل 2016 22:08

نوشہرہ۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) خویشگی کے علاقے مشین کورونہ میں طلائی زیوار ت کے تنازعہ پر سسر نے اپنے باپ اور بھائیو ں کے ساتھ ملکر اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے دلہا داماد کوقتل کردیاجبکہ اس کابھائی شدید زخمی ہوگیا دیگر افراد معجزانہ طورپر بچ گئے۔ رحمان ولد شاہد خان ساکن ارمڑ پشاور نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے مقتول بھائی قاری رفیع اللہ ولد شاہد خان ، بھائی طیب اللہ اور چچاز اد بھائی ہجرات اللہ کے ہمراہ موٹر کار نمبر 1666 سی ایچ ڈی چارسدہ میں ارمڑ پشاور سے مشین کورونہ آرہے تھے کہ چھ روز قبل میرے بھائی قاری رفیع اللہ کی شادی مسمات رسالت بی بی دختر میر عالم خان خویشگی مشین کورونہ کے ساتھ ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

تین روز قبل رسالت بی بی ناراض ہو کرمیکے آئی تھی آج اس کو واپس لینے مشین کورونہ پہنچے جب بہرا م خان کے مکان کے قریب پہنچے تو ملزمان میر عالم خان، دلباری خان، نور عالم، غلام حسین ،نور محمد، حیات، پسران بہرام خان ، بہرام خان محمد خان پہلے سے مسلح موجود تھے۔ ہمیں دیکھتے ہی ہماری گاڑی پر فائرنگ شروع کردی جس سے میر ا بھائی رفیع اللہ موقع پر ہلاک اور میں شدید زخمی ہوگیا۔

وجہ عناد یہ ہے کہ میرے بھائی نے اپنی بیوی کودو تولے زیوار ت دئیے تھے جس پر اس کے سسرال کاشک تھا کہ نقلی ہے۔ ہم ان کی تسلی کے لئے آرہے تھے کہ انھوں نے ہم پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی پولیس نے چھاپہ مار کر میر عالم اور اس کے والد بہرام کوگرفتار کرلیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں دونوں خاندانوں کا تعلق باجوڑ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :