اے ٹی آئی کے 30اپریل کو ہونے والے فروغ عشق مصطفی طلباء کنونشن کی تیاریاں عروج پر ، انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل

27اپریل تک انتظامات مکمل کر لیں گے، تمام ذمہ داران نے ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ،ناظم کنونشن عامر اسماعیل

پیر 18 اپریل 2016 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) ․ انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کے زیر اہتمام 30اپریل کو ہمدر د سینٹرلاہور میں ہونے والے عظیم الشان فروغ عشق مصطفی طلباء کنونشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ناظم کنونشن عامر اسماعیل کی صدارت میں اہم اجلاس ، ذمہ دارن کی شرکت ، انتظامات کی تیار یوں کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کے زیر اہتمام 30اپریل کو ہمدر د سینٹرلاہور میں ہونے والے فروغ عشق مصطفی طلباء کنونشن کی تیاریاں جاری و ساری ہے ۔انجمن طلباء اسلام کے سٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیر میں ناظم کنونشن عامر اسماعیل کی صدارت میں مختلف اہم ذمہ دارن کا اجلاس منعقد ہو اجلاس میں ناظم لاہور ڈوثیرن محمد اکرم رضوی نے خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ناظم کنونشن عامر اسماعیل نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم کارکنان پر مشتمل مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں ۔ جبکہ اسٹیج کمیٹی کے لئے رانا اظہر حسین ،ملک نعمان،ایڈورٹائزنگ کمیٹی کیلئے عثمان بلوچ ،حمزہ نعیم ،فیض الرسول ربانی ،سوشل میڈیا کمیٹی کے لئے سمیع الرحمان ،دانش وڑائچ مصطفائی ،محمد ارسلان عطاری ،استقبالیہ کمیٹی کیلئے طیب شیخ ،عامر سہیل ، میڈیا سیل کیلئے بلال عارف ، حافظ اشفاق ،رابطہ کونسل کیلئے محمد طلحہ عمیر بھٹی کو نامزد کیا ۔

ناظم کنونشن عامر اسماعیل نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کا فروغ عشق مصطفی طلباء کنونشن انقلاب نظام مصطفی ﷺ کا پیش خمیہ ثابت ہوگا جس سے اہل حق کو ولولہ تازہ ملے گا ۔کنونشن کے تمام تر انتظامات 27اپریل تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے ۔تمام تر ذمہ دارن نے اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :