عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کااضافہ ریکارڈ

پیر 18 اپریل 2016 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونامہنگاہوگیا۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں3ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1237ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار50روپے سے بڑھ کر49ہزار100روپے پرجاپہنچی اسی طرح43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار85روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت665روپے پربدستوربرقراررہی ۔