روئی کی 1 ہزار سے زائد گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 150 روپے سے 5 ہزار 500 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے

پیر 18 اپریل 2016 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) روئی کے بھاؤ 5 ہزار 150 روپے سے 5 ہزار 500 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ پیر کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2015-16ء کی 1 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 150 روپے سے 5 ہزار 500 روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ رانی پور کی روئی کی400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 5 ہزار 150 روپے فی من رہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھنی گوٹھہ اور جلال پور کی روئی کی فی کس 400 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 5 ہزار 500 روپے فی من رہے۔