پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 7.15 پوائنٹس کی کمی سے 33759.97 پوائنٹس پر بند

پیر 18 اپریل 2016 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 7.15 پوائنٹس کی کمی سے 33759.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 7.15 پوائنٹس کی کمی سے 33759.97 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 17.22 پوائنٹس کی مندی سے 19532.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 20.46 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 222.04 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس111.71 پوائنٹس کے اضافے سے 14377.56 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 158.35 پوائنٹس کی مندی سے 12304.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح آل شیئر اسلامک انڈیکس 106.80 پوائنٹس کی کمی سے 15886.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 181 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 71.74 روپے کے اضافے سے 1800 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی سودے بھی 68.90 روپے کی تیزی سے 1699.90 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستن ایکس ڈی اور باٹا (پاکستان) ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستن ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 246.44 روپے کی مندی سے 7183.56 روپے اور باٹا (پاکستان) ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 169.95 روپے کی کمی سے 3230.05 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار سوئی نادرن گیس کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 23 لاکھ 36 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 28.15 روپے سے شروع ہو کر 28.77 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 91 لاکھ 11 ہزار 500 حصص کے سودے 33.69 روپے سے شروع ہو کر 34.13 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 65 لاکھ 83 ہزار 800 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 35 کروڑ 27 لاکھ 32 ہزار 687 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 59 ارب 16 ہزار 978 روپے سے کم ہو کر 69 کھرب 50 ارب 74 کروڑ 19 لاکھ 89 ہزار 147 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 61 لاکھ 74 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :