جھنگ ٗ نجی سکول میں لیبارٹری میں تجربے کے دوران دھماکہ ہوگیا

پیر 18 اپریل 2016 19:32

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء)جھنگ میں نجی سکول میں لیبارٹری میں تجربے کے دوران دھماکہ ہوگیا جس کی وجہ سے 4طلبا اور دواساتذہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔دھماکے کی وجہ تجربہ کے دوران ہونے والی گیس لیکج بنی۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے وری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے دھماکے کی آواز سن کر شہریو ں کی بڑی تعداد سکول پہنچ گئی ۔والدین کی بڑی تعداد اپنے اپنے بچوں کی خیریت معلوم کرنے کیلئے سکول کے باہر جمع ہو گئی ٗامدادی اداروں نے بروقت پہنچ کرتھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔