اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی سی بی کے آئین میں ترمیم کے حوالے سے درخواست پر پی سی بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جواب طلب کرلیا

پی سی بی کے آئین میں ترمیم سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کے باعث خارج کی جائے ٗ درخواست گزار

پیر 18 اپریل 2016 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں ترمیم کے حوالے سے دائر درخواست پر پی سی بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست گزار احمد نواز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تفضل رضوی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے امیر کاظمی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

پی سی بی کے وکیل تفصل رضوی نے عدالت سے استدعا کی کہ پی سی بی کے آئین میں ترمیم سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کے باعث خارج کی جائے ۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ان کو ڈکٹیشن نہ دینے کے ریمارکس دیئے۔عدالت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پی سی بی سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی ۔