امریکی سفارتخانہ اور انڈس انٹر پرینیورز کے زیر اہتمام تجارتی ماڈل مقابلہ پاکستان سٹارٹ اپ کپ لاہور، کراچی اور فیصل آباد میں منعقد ہو گا

کاروباری افراد پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ٗ امریکی سفارتخانہ

پیر 18 اپریل 2016 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) امریکی سفارتخانہ اور انڈس انٹر پرینیورز نے ملک گیر تجارتی ماڈل مقابلہ2016ء پاکستان سٹارٹ اپ کپ کا اہتمام کیا ہے جس میں ملک بھر سے تقریباً 300 تاجروں کا انتخاب کیا گیا۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقابلہ ہو گا جو آنے والے ہفتوں میں لاہور، کراچی اور فیصل آباد میں منعقد ہو گا۔

امریکی سفارتخانہ کے منسٹر قونصلر فار پبلک افیئرز جیف سیکٹن نے کہا کہ سٹارٹ اپ کپ جیسے مقابلے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کاروباری افراد کی مدد کی جائے تاکہ وہ دنیا کی مشکل ترین مسائل حل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتے ہیں۔ اپنے کاروبار کے ذریعے یہ لوگ نہ صرف روزگار کے مواقع کو وسعت دے رہے ہیں بلکہ ملازمتیں ڈھونڈنے والوں کیلئے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام کے 6 ماہ کے دوران پاکستان بھر سے تقریباً 500 سٹارٹ اپ کو ’’بلڈ اے بزنس‘‘ ورکشاس کے ذریعے باقاعدگی سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ پہلی تین بہترین سٹارٹ اپ حکمت عملی کی حامل ٹیموں کو بالترتیب 10 لاکھ، 7 لاکھ 50 ہزار اور 5 لاکھ روپے کی انعامی رقوم فراہم کی جائیں گی۔ سٹارٹ اپ کپ اور ان کے مراکز کے درمیان اشتراک کا اس بات کو یقینی بناتی ہے ہ نئے شروع ہونے والے کاروبار خصوصی توجہ، اعانت، تربیت اور ضروری ہدایات کی بدولت دیرپا ترقی کے اہداف حاصل کر سکیں۔