وزیراعظم نواز شریف کی منگل کے روز پاکستان واپسی کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 18 اپریل 2016 19:16

وزیراعظم نواز شریف کی منگل کے روز پاکستان واپسی کا امکان

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی منگل کے روز پاکستان واپسی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے طبی معائنے کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معالج نے ان کی صحت تسلی بخش قرار دے دی ہے۔ وزیراعظم کو سفر کی اجازت دے دی گئ ہے۔ وزیراعظم کے رفقاء کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی منگل کے روز پاکستان واپسی کا امکان ہے۔ وزیراعظم ممکنہ طور پر کل صبح پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔