سانگھڑ،ہینڈرز کی جانب سے دو روزہ آنگھوں کا میڈیکل کیمپ سول ہسپتال میں لگایا گیا

پیر 18 اپریل 2016 19:11

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء)سانگھڑ میں بڑھتی ہوئی گرمی اور آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہینڈرز کی جانب سے دو روزہ آنگھوں کا میڈیکل کیمپ سول ہسپتال میں لگایا گیا میڈیکل کیمپ کی نگرانی ہینڈز کے ضلعی انچارج منصور میمن نے میڈیا کو بتایا ضلع میں شدید گرمی اور آلودگی کی وجہ سے ضلع میں آنگھوں کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے کوشش کی جارہی ہے کہ دیہی علاقوں میں اس کے فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں کیوں کہ اس میڈیکل کیمپ میں ضلعی کے دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں نے شرکت کی منصور میمن نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہینڈز سے ساتھ دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگانے میں ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ حاصل ہوسکے۔