جنرل ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر محمد زاہد انتقال کر گئے

پیر 18 اپریل 2016 19:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء)جنرل ہسپتال کے ایسویسی ایٹ پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر محمد زاہدسوموار کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے۔

(جاری ہے)

پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودنے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر محمد زاہد کی وفات پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اﷲ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے- سوگوار خاند ان کو صبر جمیل عطا فرمائے- مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا چھوڑے ہیں۔ ان کا صاحبزادہ لاہور جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر ہے جبکہ صاحبزادی طب کے شعبہ میں زیر تعلیم ہے۔مرحوم کو سوگواروں کی موجودگی میں لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔