کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، ٹارگٹ کلر سمیت 10 مشتبہ افراد گرفتار

پیر 18 اپریل 2016 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) کالا پل کراچی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کیبعد ٹارگٹ کلر پکڑا گیا۔ پولیس نے دہلی کالونی میں سرچ آپریشن دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔کالا پل کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ارسلان نے دو روز قبل وسیم نامی شخص کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ ارسلان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب پولیس نے دہلی کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :