جامعہ کراچی سے زیر حراست پانچ ملازمین کا 90 روزہ ریمانڈ منظور

پیر 18 اپریل 2016 19:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) رینجرز نے جامعہ کراچی سے زیر حراست پانچ ملازمین کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزمان کا نوے روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے جامعہ کراچی کے انتظامی بلاک سے زیرحراست پانچ ملازمین کو اے ٹی سی میں پیش کردیا۔ ملزمان میں نوید صدیقی، محمد ذیشان، زوہیب، شمشاد اور سید ریحان شامل ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزمان کا 90 روزہ ریمانڈ منظورکرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔

متعلقہ عنوان :