Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ٗ یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پاناما لیکس کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

پیر 18 اپریل 2016 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس میں انہیں یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر مرکز ی رہنماء شریک ہوئے۔اجلاس میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر 24اپریل کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاناما لیکس کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات