پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں حاضری سے طبی بنیادوں پر چودہ ہفتے کا استثنیٰ مانگ لیا

سابق صدر کے ضامن نے ان کی بیرون ملک روانگی سے متعلق جواب بھی خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا سابق صدرعلاج کیلئے بیرون ملک ہیں 19 اپریل کو غداری کیس کی سماعت کے موقع پر حاضر نہیں ہو سکتے ٗجواب کا متن

پیر 18 اپریل 2016 19:05

پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں حاضری سے طبی بنیادوں پر چودہ ہفتے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء) سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے حاضری سے طبی بنیادوں پر چودہ ہفتے کا استثنیٰ مانگ لیا پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے خصوصی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدرعلاج کیلئے بیرون ملک ہیں 19 اپریل کو غداری کیس کی سماعت کے موقع پر حاضر نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

طبی بنیادوں پر حاضری سے چودہ ہفتے کیلئے استثنیٰ دیا جائے ۔ مشرف کے ضامن راشد قریشی نے اپنے جواب میں کہاکہ خصوصی عدالت نے سابق صدر کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں لگائی ٗ31 مارچ 2014 کو عدالت میں پیشی پر عدالت نے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیدیا تھا ۔ وہ عدالت عظمیٰ اور شکایت کنندہ وزارت داخلہ کی مرضی سے علاج کیلئے باہر گئے ۔