سکیورٹی فورسز نے چھوٹو گینگ کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی ٗ ڈاکوپیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا

کارروائی شروع ہوتے ہی علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے کچے کے علاقے کا فضائی جائزہ لیا

پیر 18 اپریل 2016 19:05

سکیورٹی فورسز نے چھوٹو گینگ کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی ٗ ڈاکوپیچھے ..

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) سکیورٹی فورسز نے چھوٹو گینگ کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی ٗفورسز کی جانب سے پھینکے گئے دھوئیں کے گولوں نے ڈاکوؤں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ٗ کارروائی شروع ہوتے ہی علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا۔ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کے دوران علاقے میں کرفیو نافذ ہے ٗ قریبی بستیوں کو خالی کرا لیا گیا ٗ کارروائی شروع ہونے سے پہلے کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے کچے کے علاقے کا فضائی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر آپریشنل کمانڈرز کی طرف سے کور کمانڈر کو آپریشن کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی ٗ کورکمانڈر نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں تمام وسائل بروئے کار لا کر جرائم پیشہ گروہ کا صفایا کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب رحیم یار خان کے شیخ زید اور صادق آباد میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ٗ شیخ زید ہسپتال کے دو وارڈز خالی کرائے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :