عوام الناس اور حکمران مولائے کائناتؓ کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں

تنظیم مشائخ عظا م پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی کا ہفتہ وار محفل سے خطاب

پیر 18 اپریل 2016 18:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء) تنظیم مشائخ عظا م پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہا کہ عوام الناس اور حکمران مولائے کائنات ؓ کی تعلیمات اورسیرت وکردارکواپناکرنہ دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اﷲ ورسولؐ کی بارگاہ اقدس میں بھی سرخروہوسکتے ہیں۔فلاح انسانیت اورفروغ اسلام کیلئے آپ ؓنے ایسے کارنامے سرانجام دئیے ہیں جو قیامت تک کے آنیوالے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتہ وارمحفل ذکرونعت وتربیتی نشست بسلسلہ ’’یوم سیدنا مولائے کائنات علی المرتضیٰ ؓ ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کی۔انہوں نے مزید کہاکہ آپؓ نے اﷲ ورسولؐ سے عشق ومحبت کرنے کا حق اداکردیا،اسلئے آپ ؓکی محبت ہمارے لئے جزوایمان ہے،آپ ؓ آج بھی اپنے غلاموں کی دستگیری فرمارہے ہیں ،نوازرہے ہیں اورمحبت کرنیوالوں کو تاقیامت نوازتے رہیں گے۔عظیم الشان روحانی وجدانی محفل میں مشائخ عظام (صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی سرکار،پیر الطاف حسین نقشبندی،پیر لیاقت علی نقشبندی،پیر حسنین احمد حالی ،پیر حاجی محمد سرور،پیر رفاقت علی نقشبندی،پیر مشتاق احمدنقشبندی،پیر محمدصادق چشتی سمیت لوگوں کی کثیر تعدادنے شرکت کرکے فیوض وبرکات حاصل کئے۔

متعلقہ عنوان :