صوبہ پنجاب میں افسر شاہی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوگیا ہے ‘پہلا موقع ہے کہ 3بھائی اسسٹنٹ کمشنر عہدے پر کام کرینگے

صوبائی سیکرٹری (ر)پنجاب ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی کے 2صاحبزادے اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عبداﷲ خرم نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر قصور شارخ خان نیازی کام کر رہے ہیں ‘تیسرے بیٹے اسامہ شاہرون نیازی نے بھی اسسٹنٹ کمشنر کا امتحان نمایاں پوزیشن میں پاس کر لیا ‘جلد ہی وہ اے سی انڈ ر ٹریننگ تعینات ہونگے

پیر 18 اپریل 2016 18:41

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء) صوبہ پنجاب میں افسر شاہی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوگیا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ تین بھائی اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر کام کریں گے۔صوبائی سیکرٹری ریٹائرڈ پنجاب ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی کے دو صاحبزادے اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عبداﷲ خرم نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر قصور شارخ خان نیازی کام کر رہے ہیں اب ان کے تیسرے بھائی اسامہ شاہرون نیازی نے بھی اسسٹنٹ کمشنر کا امتحان نمایاں پوزیشن میں پاس کر لیا ہے اور جلد ہی وہ اے سی انڈ ر ٹریننگ تعینات ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر لیاقت نیازی ضلع چکوال میں بھی اڑھائی سال ڈپٹی کمشنر چکوال 1988سے1991تک تعینات رہے ہیں۔ ڈاکٹر لیاقت نیازی مذہبی سکالر بھی ہیں اور وہ کئی کتابوں کی مصنف ہیں۔ تاریخ چکوال بھی انہوں نے مرتب کروائی اور اب جلد ہی اس کا دوسر اایڈیشن منظر عام پر آرہا ہے۔ ڈاکٹر لیاقت نیازی کے بھانجے مصور خان نیازی حال ہی میں اے سی چکوال سے تبدیل ہو کر تاندلیانوالہ میں تعینات ہوئے ہیں۔ جبکہ اے سی چوآسیدنشاہ ثمینہ سیف نیازی کا تعلق بھی ڈاکٹر لیاقت نیازی خاندان سے ہے اور وہ مصور خان نیازی کی اہلیہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :