Live Updates

ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں انیس قائم خانی اور قادر پٹیل کی عبوری ضمانت میں توسیع

پاناما لیکس کے بعد ہم بنانا لیکس ہوگئے ہیں میرے پاس بھی بہت سی لیکس ہیں،عمران خان اور دیگر سیاستدان ہمارے ہیرو ہیں،سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو

پیر 18 اپریل 2016 18:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء ) کراچی کے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں انیس قائم خانی اور قادر پٹیل کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد ہم بنانا لیکس ہوگئے ہیں میرے پاس بھی بہت سی لیکس ہیں،عمران خان اور دیگر سیاستدان ہمارے ہیرو ہیں۔

پیر کو کراچی کے انسداد دہشتگردی کی عدالتمیں ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،کراچی انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت رینجرز تفتیشی افسر کے خلاف درخواست پر جواب جمع کرادیا گیا۔سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کو بھی عدالت میں پیش کیا گیاجبکہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی بھی پیش ہوئے، ان کے ہمراہ پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال اور رضا ہارون بھی موجود تھے،سماعت کے دوران متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما وسیم اختر،روف صدیقی اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل بھی پیش ہوئے،عدالت نے انیس قائم خانی،قادر پٹیل کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد ہم بنانا لیکس ہوگئے ہیں،میرے پاس بھی بہت سارے لیکس ہیں،وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر افراد پاناما لیکس سے اپنا نام نکلوانے گئے ہیں، اب وہ واپس نہیں آئیں گے۔ عمران خان اور دیگر سیاستدان میرے ہیرو ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل اور ڈاکٹر عاصم کے درمیان ملاقات ہوئی تو قادر پٹیل نے ڈاکٹر عاصم سے کہا کہ میں نے آپ کا کیا بگاڑا تھا ، میں نے تو آپ کی بے رخی کی شکایت تک پارٹی قیادت سے نہیں کی پھر آپ نے میرا نام کیوں لیا۔

جس پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میں قرآن اٹھا کر کہنے کو تیار ہوں کہ میں نے نے آپ کا نام نہیں لیا، اگر یہ ثابت ہوجائے تو جو سزا آپ مقرر کریں مجھے منظور ہے۔ داکٹر عاصم کے جواب پر قادر پٹیل نے کہا کہ مجھے آپ پر بھروسہ نہیں ، اس میں بھی آپ کی کوئی چال ہوسکتی ہے۔(

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات