عمران فاروق قتل کیس کا عبوری چالان ایک مرتبہ پھر مسترد

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کا ایف آئی اے کو اعتراضات دور کرکے چالان دوبارہ جمع کرانے کا حکم

پیر 18 اپریل 2016 18:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا عبوری چالان ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو اعتراضات دور کرکے چالان دوبارہ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران ایف آئی اے کی طرف سے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا گیا، عبوری چالان میں گواہوں کے بیانات ‘ ملزمان کا اعترافی بیان اور سفری تفصیلات شامل کی گئیں تھیں ،تاہم عدالت نے عبوری چالان پر ایک بار پھر اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کردیااور ایف آئی اے کو اعتراض دور کرکے چالان دوبارہ جمع کرانے کا حکم دیدیا جبکہ عدالت نے چالان میں عدالت نے عبوری چالان میں غلط تاریخوں کے اندراج پر تفتیشی افسر کو دوبارہ طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ اے ٹی سی عدالت اس سے قبل بھی عمران فاروق قتل کیس کے چھ عبوری چالان مسترد کرچکی ہے

متعلقہ عنوان :