کورکمانڈر ملتان کا کچے کے علاقے کا دورہ ،چھوٹو گینگ کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کیلئے جوانوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کی آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات ، عزم و حوصلے کو سراہا،آئی ایس پی آر

پیر 18 اپریل 2016 18:36

کورکمانڈر ملتان کا کچے کے علاقے کا دورہ ،چھوٹو گینگ کے خلاف پاک فوج ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء) کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے کچے کے علاقے کا دورہ کرکے چھوٹو گینگ کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کے لئے جوانوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے راجن پور میں کچے کے علاقے کا دورہ کیااور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کے لئے جوانوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا،کورکمانڈر ملتان نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :