ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس

پیر 18 اپریل 2016 18:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس داتا ٹا ؤن آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر لو کل گورنمنٹ نجیب اسلم نے کی۔اجلاس میں ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن ،ڈی ڈی او (ایچ)،پی ایچ اے،ایجوکیشن، ہیلتھ افسران،ماہر حشرات، ٹا ؤن ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر لو کل گورنمنٹ نجیب اسلم کو مختلف محکموں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر لو کل گورنمنٹ نجیب اسلم نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹا ؤن کی یونین کو نسلز میں جا ری ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی طور پر ٹائر شاپس، کباڑخانوں اور قبرستانوں کو چیک کریں اور کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں۔

متعلقہ عنوان :