2 منشیات فروش گرفتار ،قبضہ سے3 کلو گرام چرس برآمد

پیر 18 اپریل 2016 18:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) غازی آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لال پل کے قریب02 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے03 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی جس پر ایس پی کینٹ امتیاز سرورنے تمام تھانوں پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔

ایس ایچ اوغازی آبا د عتیق ڈوگرنے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے منشیات فروش رحمان پٹھان اورعامر اکرام کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اعلیٰ کو الٹی کی 03کلوگرام چرس قبضہ میں لے لی۔ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے منشیات فروشوں کی گرفتاری پرایس ایچ او غازی آباد عتیق ڈوگر اور خصوصی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :