Live Updates

(ن) لیگ بہتان تراشی کرنے کے بجائے قوم کو اربوں کھربوں کی کرپشن کا حساب دے ‘ اعجاز احمد چوہدری

چور مچائے شور کی طرح شور کرنے کے بجائے پاور فل جوڈشیل کمیشن بنایا جائے‘ سابق صدر تحریک انصاف پنجاب

پیر 18 اپریل 2016 18:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ 24اپریل کو تحریک انصاف کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر لاکھوں انصافین اسلام آبا د پہنچیں گے جو شخص بھی ملک کے اندر کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی چاہتا ہے وہ تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دے ۔وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں شبیر سیال ، ثوبیہ کمال خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔

اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ساری اپوزیشن جماعتیں اور (ن) لیگ کے اندر بیٹھے ہوئے افراد کو اس تحریک کا ساتھ دینا چاہیے ۔(ن) لیگ بہتان تراشی کرنے کے بجائے قوم کو اربوں کھربوں کی کرپشن کا حساب دے ،(ن) لیگ والے چور مچائے شور کی طرح شور کرنے کے بجائے پاور فل جوڈشیل کمیشن بنائیں ، (ن) لیگ نے لند ن میں بھونڈا احتجاج کر کے پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں پوری قوم رائے ونڈ اور نواب شاہ کے سیاسی گینگ سے نجات چاہتی ہے ، نواز شریف اور انکے درباری سچ کا سامنا کرنے کے بجائے سخت گھبرائے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پرپور ی دنیا میں احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے لیکن نواز شریف جوا ب دینے کے بجائے لندن محلات میں چھپے ہوئے ہے (ن) لیگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کی بانی ہے اب نواز شریف اور انکے درباری شکنجے میں آ چکے ہیں اب بچ نہیں سکتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات