صوبائی حکومت نظام کی اصلاح و تبدیلی کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے ،عنایت اﷲ

قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت سمجھ کر نہایت دیانتداری کے ساتھ عوام کی بہتری پر صرف کی جارہی ہے،سینئروزیرخیبرپختونخوا

پیر 18 اپریل 2016 18:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبائی حکومت نظام کی تبدیلی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت سمجھ کر نہایت دیانتداری کے ساتھ عوام کی بہتری پر صرف کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود، صحت و تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتو ں کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور متعدد بڑی بڑی ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے عملدارآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت وعلیٰ معیار کے ساتھ مختلف ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرکے نئے رحجان کو متعارف کر دیا ہے۔ عنایت اﷲ نے کہا کہ پشاور شہرکی خوبصورتی اور ترقی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور شہر کی مختلف سڑکوں پلوں کی بہتری پر کام تیزی سے جا ری ہے اور عنقریب سڑکوں کو خوبصورت بنانے کا کام مکمل ہو جائے گا جس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں خاطر خواء کمی آئے گی بلکہ لوگوں کو آمدورفت کی بہترین سہولیات بھی میسر ہو سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :