گڑھی شاہو احتجاج کے دوران ٹریفک کا بہاؤ برقرار رکھنے کیلئے 16ڈرائیورشن پوائنٹس قائم کردیئے گئے

ایس پی سٹی کی نگرانی میں اضافی 4ڈی ایس پیز،2سپیشل اسکواڈ اور52ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے ‘ طیب حفیظ چیمہ

پیر 18 اپریل 2016 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہوپرشہریوں کے احتجاج کے دوران لوگوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ایس پی سٹی کی نگرانی میں اضافی4ڈی ایس پیز،2سپیشل اسکواڈ،52ٹریفک وارڈنزتعینات کردیئے اور ملحقہ سڑکوں پر 16ڈائیورشن پوائنٹس قائم کردیئے تاکہ ٹریفک کا بہاؤ متاثر نہ ہو اور شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے ایس پی سٹی سمیت تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ فوری اپنے اپنے علاقوں میں ٹریفک کے مناسب انتظامات رکھیں،اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے گڑھی شاہو،شملہ پہاڑی ،لکشمی چوک سمیت ملحقہ شاہراہوں پر16ڈائیورشن قائم کی گئیں اورٹریفک کومتبادل راستوں سے رواں دواں رکھا گیا، ڈی ایس پیزاحتجاج کے دوران پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز بھر پور محنت اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کریں، سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پیزاپنی اپنی ڈویژن میں باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :