ٹنڈوآدم،نشے میں دھت شخص 11000 وولٹ کی لائن پر چڑھ گیا،بجلی کی بندش کا باعث نقصان سے بچ گیا

پیر 18 اپریل 2016 18:14

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) ٹنڈوآدم کے نواحی علاقے قیصر گوٹھ کے نزدیک شراب پینے کے بعد نبن نامی شخص بجلی کی 11000 وولٹ کی مین لائن کے کھمبے پر خود کشی کرنے کی نیت سے چڑھ گیا۔

(جاری ہے)

نشے میں دھت نوجوان نے خود کشی کے لئے بجلی کی تاروں میں ہاتھ ڈالا مگر اس وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ تھی جس کی وجہ سے خودکشی کی کوشش ناکام ہو گئی۔ موالی نبن شاہ کو بجلی کے کھمبے پر دیکھ کر علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے انہوں نے بڑی مشکل سے نشئی کو بجلی کے کھمبے سے نیچے اتارا اطلاع ملنے پر حیسکو اڈیرو لعل کے افسران نے قیصر گھوٹ سے 11000 وولٹ کی لائن ایل ٹی سے کات دی جسکی وجہ سے سینکڑوں دیہات 24 گھنٹے بجلی سے محروم رہے۔

متعلقہ عنوان :